ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور کے قریب ٹریکس اور لاری کے بیچ تصادم۔۔15افراد زخمی

یلاپور کے قریب ٹریکس اور لاری کے بیچ تصادم۔۔15افراد زخمی

Tue, 18 Jul 2017 23:27:29    S.O. News Service

کاروار 18جولائی (ایس او نیوز) ہبلی سے انکولہ کی طرف آتے وقت ٹیمپو ٹریکس اور لاری کے بیچ ہونے والے تصادم میں15افراد زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ یلاپور تعلقہ کے اریبیل نامی علاقے میں گھاٹ سیکشن میں پیش آیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے یلاپور تعلقہ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے مگر ان میں 5کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یلاپور پولیس نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا اور معاملہ درج کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ مرجان میں پیش آئے ایک اور حاثے میں کار اور بائک کے درمیان ٹکر ہوگئی جس میں بائک سوار شدید زخمی اور حالت نازک میں ہونے کی رپورٹ بھی ملی ہے۔


Share: